یوسی 140میں پی سی سی گلی کا افتتاح

یوسی 140میں پی سی سی گلی کا افتتاح

  

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگی رہنما و ممبر کور کمیٹی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر نے حلقہ این اے 124کی یوسی 140مہر فیاض کالونی میں پی سی سی سٹریٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام دھرنے کی سیاست کو پسند نہیں کرتے 2013ء کے عام انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات میں واضح کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جڑیں عوام میں ہیں

اور مسلم لیگ کی ترقیاتی پالیسیوں کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے بلدیاتی انتخابات کے بعد ترقیاتی عمل کا دائرہ کار یونین کونسل کی سطح تک پھیل جائے گا جس سے نچلی سطح پر نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہوں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -