منشیات کے مقدمات میں ملوث 2ملزم 50،50ہزار کے مچلکوں پر رہا

منشیات کے مقدمات میں ملوث 2ملزم 50،50ہزار کے مچلکوں پر رہا

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمات میں ملوث2ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہاکرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شوکت کے قبضہ سے پولیس نے 350گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم محمود کے قبضہ سے 270گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمات درج کرنے کے بعد چالان عدالت پیش کررکھے ہیں ۔مذکورہ ملزمان نے اپنے وکلاء کی وساطت سے دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیارکررکھا تھا کہ پولیس نے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی مذکورہ بالا مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -