معمار پاکستان شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ کا یوم وفات آج منایا جائیگا

معمار پاکستان شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ کا یوم وفات آج منایا ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء اور قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی ہدایت پر پاکستان کی آزادی کاپرچم لہرانے والے معمار پاکستان شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کا یوم وفات آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے اس موقعہ پر مختلف دینی ومذہبی جماعتیں جلسے ، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کرینگی جس میں مقررین علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کی ملک وقوم اور دین کے لیے بے مثال خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرینگے۔علامہ شبیر احمد عثمانیؒ نے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے حکم پر تحریک آزادی میں دیگر علماء کے ہمراہ بھرپور حصہ لیا اور سرحد اور سلہٹ کو ریفرنڈم کے ذریعے پاکستان میں شامل کرانے اور قراداد مقاصد کی تیاری میں بنیادی کردار ادا کیاآپ نے 13 دسمبر 1949کو وفات پائی نماز جنازہ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع ؒ نے پڑھائی اور کراچی میں دفن ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -