گڈ گورننس کے ہوتے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے حیران کن ہیں،ثمینہ گھرکی

گڈ گورننس کے ہوتے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے حیران کن ہیں،ثمینہ گھرکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ یہ کیسی اچھی ’’گڈ گورنینس‘‘ ہے کہ جس میں ڈاکٹرز ‘پیرا میڈیکل سٹاف‘ واپڈا ملازمین ‘ کلرکس ‘ کسان اور حتی کہ معذوروں کو بھی اپنے جائز حقوق منوانے کے لئے سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا پڑتا ہے دھرنے دینے پڑتے ہیں اور حکومت سے اپنے حقوق منوانے کے لئے حکومت کی لاٹھیاں ‘ انسو گیس اور شیلنگ بھی کھانی پڑتی ہے لیکن تب بھی حکومت کو کوئی ہوش نہیں آتا

ہے اور جب تک ا پوزیشن ان مظاہرین کے ساتھ کھڑی نہ ہو جائے تو تب تک حکومت مظاہرین سے بات تک کرنے کو تیار نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نام نہاد گورنینس کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے اور حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے حکومت اپنے کسی بھی وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنا سکی ، سردیوں میں بھی بدترین بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے لیکن حکمرانوں کو اپنے وعدے کے مطابق نہ تو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا خیال ہے اور نہ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کی طرف کوئی توجہ ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -