جے یو آئی کے مو لا نا عبد اللّٰہ ہزراوں سوگواروں کی مو جو د گی میں سپرد خاک

جے یو آئی کے مو لا نا عبد اللّٰہ ہزراوں سوگواروں کی مو جو د گی میں سپرد خاک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے مر کزی سر پرست اعلی مو لا نا عبد اللہ کو بکھر میں ہزراوں سوگواروں کی مو جو د گی میں سپرد خاک کر دیا گیا مو لا نا عبد اللہ کی نمازجنازہ صا حبزادہ خواجہ خلیل احمد نے جمیل ا سٹیڈیم بکھر میں پڑھائی نماز جنازہ میں مو لا نا عطاء الرحمن ،مو لا نا صاحبزاہ صفی اللہ، حا فظ حسین احمد ،مفتی مظہر اسعدی ،مو لا نا خلیل الرحمن سمیت دیگر سیا سی اور مذہبی راہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جمعیت علماء اسلام کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے ممتاز عالم دین جے یو آئی کے مرکزی سر پرست مو لا نا عبد اللہ کی وفات پر گہردکھ اور افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق مو لا نا نے کہا کہ مر حوم نے ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت اور اس کے نفاذ کے لیئے وقف کر رکھی تھی ۔جے یو آئی کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مو لا نا عبد الغفور حیدری نے بھی بزرگ عالم دین مو لا نا عبداللہ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مر حوم ایک نڈر عالم دین تھے انہوں نے کہا کہ آواز حق بلندکرنا آپ ایک خاص وصف تھا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فر ما ئے ۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے بھی ممتاز عالم دین مو لا نا عبد اللہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مو لا نا سچے عاشق رسول ؐ تھے۔

سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -