کورٹ ایسوسی ایٹ 11اسسٹنٹ کی ایڈہاک خدمات میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری

کورٹ ایسوسی ایٹ 11اسسٹنٹ کی ایڈہاک خدمات میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے 11جج صاحبان کے ساتھ بطور کورٹ ایسوسی ایٹ کام کرنے والے 11اسسٹنٹس کی ایڈہاک خدمات میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ۔رجسٹرار ہائیکورٹ طارق افتخار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس نے عدالت عالیہ کے گریڈ 15میں کام کرنے والے 11 اسسٹنٹس کی گریڈ 18میں بطور کورٹ ایسوسی ایٹ ایڈہاک خدمات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کا اطلاق 8دسمبر سے ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان کی عدالت میں تعینات کورٹ ایسوسی ایٹ اصغر حیات بھٹی، جسٹس مشتاق احمد تارڑ کے کورٹ ایسوسی ایٹ ایاز احمد، جسٹس مسعود عابد نقوی کے کورٹ ایسوسی ایٹ محمد عمران ، جسٹس سردار احمد نعیم کے کورٹ ایسوسی ایٹ احمد زبیر خان، جسٹس سردار سرفراز ڈوگرکے کورٹ ایسوسی ایٹ مرغوب احمد، جسٹس علی اکبر قریشی کے کورٹ ایسوسی ایٹ پرویز اختر ، جسٹس سردار محمد شمیم خان کے کورٹ ایسوسی ایٹ احسان الحق، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کے کورٹ ایسوسی ایٹ محمد حنیف، جسٹس شاہد مبین کے کورٹ ایسوسی ایٹ علیم اکبر، پول میں تعینات کورٹ ایسوسی ایٹ ضمیر حسین اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں تعینات کورٹ ایسوسی ایٹ مدثر اقبال کی ایڈہاک خدمات میں 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -