ججز انصاف کی فراہمی کے لئے بلا خوف وخطر فیصلے کریں، جسٹس ریٹائرڈ چودھری شاہد سعید

ججز انصاف کی فراہمی کے لئے بلا خوف وخطر فیصلے کریں، جسٹس ریٹائرڈ چودھری شاہد ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈی جی جسٹس ریٹائرڈ چودھری شاہد سعید نے کہا ہے کہ ججز انصاف کی فراہمی کے لئے بلا خوف وخطر انصاف پرمبنی فیصلے کریں۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جسٹس ریٹائرڈ چودھری شاہد سعید نے سول ججز کے تربیتی سیشن کی اختتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ ججز کی تربیت کا مقصد انصاف کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔ تربیت یافتہ ججز ہی نظام عدل کی بہتری میں موثرکردار ادا کر سکتے ہیں، سیکھنے کا عمل ہر عمر اور ہر وقت جاری رہتا ہے۔ جوڈیشل اکیڈمی سے تربیت پانے والے ججز انصاف کی بہتر فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جوڈیشل اکیڈمی کے انسٹرکٹرز کے لئے یہ بات باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیر تربیت ججز تربیت کی تکمیل کے بعد انصاف کی فراہمی میں کسی دباو کو خاطر میں نہ لائیں اورنصاف پر مبنی فیصلے کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -