وزیر اعظم ترکمانستان پہنچ گئے،نائب وزیر اعظم نے شاندار استقبال کیا

وزیر اعظم ترکمانستان پہنچ گئے،نائب وزیر اعظم نے شاندار استقبال کیا

  

اشک آباد (آن لائن)وزیر اعظم میاں نواز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم ، اعلی حکام کے علاوہ ننھے منے بچوں نے وزیر اعظم کا پرجوش انداز میں استقبال کیا اور میٹھی سوغات پیش کیں،ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف معاون خصوصی طارق ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال کے ہمراہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچے جہاں ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم نے وزیر اعظم کا پرجوش اوروالہانہ انداز میں استقبال کیا اور چند ننھے منے بچے بھی موجود تھے جنہوں نے روایتی سوٹ پہن رکھے تھے اور روایتی انداز میں میٹھی سوغات پیش کر کے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔ بچوں کی پیش کش پر وزیر اعظم نواز شریف نے مسرت کا اظہار کیا اور بچوں کو پیار دیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -