کراچی میں فائرنگ سے پاک فوج کا ریٹائرڈ میجر جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے پاک فوج کا ریٹائرڈ میجر جاں بحق

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر کو قتل کردیاہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پاک فوج کے میجر ریٹائرڈ احسن رضا کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس کا ہی رہائشی تھا جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے احسن رضا کو ٹارگٹ کیا اور فرار ہو گئے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -