عمران خان نے نظام الدین اولیاؒ کے مزار پر حاضری دی

عمران خان نے نظام الدین اولیاؒ کے مزار پر حاضری دی

  

نئی دہلی (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نظام الدین اولیا کے مزار پر حاضری‘ پھول چڑھائے‘ فاتحہ خوانی کی اور پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر حاضری دی‘ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ عمران خان نے اس موقع پر پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے دعا بھی کی۔ عمران خان کی دربار پر آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اس موقع پر مزار میں موجود لوگوں نے عمران خان سے مصافحہ بھی کیا اور ان کے ارد گرد جمع ہو گئے۔ عمران خان نے لوگوں سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بارے بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر لوگوں نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر عمران کی کاوشوں کو سراہا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -