ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں اعترافی بیان کے دوران مسلسل رو رہے ہیں،ذرائع
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم اعترافی بیان میں ویڈیو کے دوران مسلسل رو رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سما ء نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر عاصم نے ویڈیو میں اعترافی بیان دیاہے جس میں وہ مسلسل روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں تاہم انہوں نے اپنی ویڈیو میں کیا کہا اور کیا انکشافات کیے ہیں یہ ویڈیو منظر عا م پر آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔