بغیر کسی پیشمانی حکومت چھوڑرہے ہیں ، حاصل بزنجو، عبدالمالک بلوچ

بغیر کسی پیشمانی حکومت چھوڑرہے ہیں ، حاصل بزنجو، عبدالمالک بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کوئٹہ (آن لائن)نیشنل پارٹی کے رہنماؤں وزیرعلیٰ بلوچستان عبدلمالک بلوچ اور میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ مری معاہدہ پر عمل کرتے ہوئے بغیر کسی پیشمانی کے بغیر حکومت چھوڑ رہے ہیں ، اکثریت کے بغیرنیشنل پارٹی کو ڈھائی سال تک حکومت دینے پر وزیراعظم نواز شریف کی مشکور ہے اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ ملک میں جمہویت کی مضبوطی اور صوبے میں استحکام کے لیے وزیراعظم اور نئے وزیراعلی ٰ نواب ثنا اللہ زہری سے مکمل تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا کے عوام کی طاقت کے ساتھ آئے تھے طاقت کے ساتھ حکومت سے جا رہے ہیں کسی کو حکومت سے ہٹانے کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتے ،وزیراعظم نواز شریف نے جو اعتماد کیا اس پر ہم نے پورا اترنے کی کوشش کی ہے ڈھائی سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے صوبے میں امن امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری ہو گئی ہے ،آج کا بلوچستان ماضی کے بلوچستان سے کہیں بہتر ہے، ملک کی مظبوطی اور صوبے میں استحکام کے لیے جو کر سکے تھے کیا ، انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن کی حیثیت سے عوام کو منظم کرنے کے لیے جد وجہد جاری رکھیں گے اور نئی حکومت سے ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے نئے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کے انسے مکمل تعاون کریں گے ،نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود حکومت دینے پر وزیراعظم نواز شریف کے مشکور ہیں ،آج ہم وزارت اعلیٰ چھوڑ رہے ہیں لیکن صوبے میں اسحکام کے لیے سیاسی کارکن کی حیثیت اپنی زمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ۔