چارسدہ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، خودکش حملہ آور گرفتار ، 3جیکٹس برآمد

چارسدہ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ، خودکش حملہ آور گرفتار ، 3جیکٹس برآمد

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)حساس اداروں کی کاروائی ۔ شدت پسندوں کا نیٹ ورک بے نقاب ۔ ایک فدائی تین خود کش جیکٹس سمیت گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ٹاؤن کے علاقہ میں حساس اداروں نے کاروائی کر تے ہوئے مبینہ خود کش حملہ آور کامران کو گرفتار کرکے ان سے تین خود کش جیکٹس ، دو پستول اور تین رائفل برآمد کئے ۔ گرفتاری سے پہلے مبینہ شدت پسند نے حساس اداروں کے اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہو ااور خود کش حملہ آور کوقابو کیا گیا ۔ گرفتاری کے بعد خود کش حملہ آور کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے چارسدہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسسز کی کاروائیاں جاری ہے جس میں شدت پسندوں کا ایک خطرناک نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے جبکہ نیٹ ورک کے ماسٹر مائنڈ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس کی نشاندہی پر نیٹ ورک کے دیگرسرگرم افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہے ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مرتضیٰ خا ن نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حساس اداروں نے کاروائی کی ہے مگر پولیس کو اپریشن سے لاعلم رکھا گیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -