قومی خزانے کو شیرمادر سمجھنے والوں کا ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ، محمد عاطف

قومی خزانے کو شیرمادر سمجھنے والوں کا ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ، محمد عاطف

  

پشاور( پاکستان نیوز)صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ قومی خزانے کو شیر مادر سمجھنے والوں کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہوچکاہے ۔کرپشن کا خاتمہ کر کے د م لیں گے۔ صوبے میں ریکارڈ قانون سازی سے عوام کے مسائل بہتر انداز سے حل کیے جارہے ہیں ۔وہ کاٹلنگ کے علاقے منور خان بانڈہ میں سابق ایم پی اے حاجی منور خان کے فرزند اکبر زیب خان ، مراد خان ،خیرالبشر اوراعظم خان کی اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔جلسے سے قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان ،رکن صوبائی اسمبلی طفیل انجم ،ضلعی کونسلرز عادل نواز خان،ملک شوکت،ابرار خان ایڈوکیٹ اور صالح محمد نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خا ن نے کہا کہ عام انتخابات میں اگر عوام نے ساتھ دیاتو صوبائی محکموں کی طرح واپڈا اور گیس جیسے وفاقی محکموں میں بھی تبدیلی آکر رہے گی۔انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اورصوبے سے کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے۔ خیبر پختونخوا کی پولیس ملک کے لئے رول ماڈل بنا دی ہے۔صوبے کے تمام اداروں کو مضبوط بنایا گیا ہے اور کسی بھی ادارے میں سیاسی مداخلت نہیں کی جاسکتی جو بھی کرپشن کرے گا وہ سیدھا جیل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اداروں میں اصلاحات سے عوام کو اپنا حق مل رہا ہے جو کہ سب سے بڑی تبدیلی ہے ۔صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک صوبائی وزیر کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صوبے میں کرپشن کیلئے زیرو ٹالرینس ہے ۔انہو ں نے کہا کہ صوبائی احتساب کمیشن میں پلی بارگیننگ کا تصور نہیں ہے اور کلاس فور سے لیکر وزیر اعلیٰ تک ہر کسی کے خلاف بلامتیاز کاروائی کر سکتا ہے۔ ملک میں شفاف انتخابات کئے بغیر عوام کا معیار زندگی بلند نہیں ہو سکتا۔صوبائی حکومت پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف میں لوگ جو ق در جوق شمولیت کر رہے ہیں۔حکومت نے ایسی پالیسیاں بنائی ہیں کہ غریب عوام کو اپنا حق آسانی کے ساتھ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بجٹ کا 29فیصد حصہ تعلیم پر خرچ کررہی ہے جس سے تعلیمی معیار میں بہتری آرہی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح منتقلی سے عوامی مسائل میں کمی آئیگی ، بلدیاتی نمائندگان کو فنڈز جاری کر دےئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کے لئے عوام کو تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے تحریک انصاف میں نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور ان کو مبارکباد دی۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -