صوابی ،دیرینہ دشمنی کی بناء پردو چچا زاد بھائی کو قتل کردیا گیا

صوابی ،دیرینہ دشمنی کی بناء پردو چچا زاد بھائی کو قتل کردیا گیا

  

صوابی( بیورورپورٹ)مانیری پایاں صوابی میں پرانی دشمنی کی بناء پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو چچا زاد بھائیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیامصری خان سکنہ مزید خیل کھنڈرے مانیری پایاں نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا نوید اپنے چچا زاد عدنان کے ساتھ ہفتہ کی صبح جا رہے تھے جب وہ ایک مقامی نجی سکول کے قریب پہنچے تو مخالفین نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں نوید اور عدنان دونوں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے رپورٹ میں قتل کی دعویداری راحت شاہ ، سید غالب شاہ ، مستقیم شاہ ، مزمل شاہ اور منفرق شاہ پر کی ہے اور وجہ قتل پرانی دشمنی بیان کی ہے صوابی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -