پی ٹی آئی کے وفد کی صوبائی وزیر علی امین گندہ پور سے ملاقات

پی ٹی آئی کے وفد کی صوبائی وزیر علی امین گندہ پور سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) پی ٹی ائی دیر لوئر کے وفدنے وزیر مال علی امین گنڈاپور سے ضلعی رہنما سید عالم شاہ عرف تھانے خان کی قیاد ت میں ملاقات کی ؂، اس موقع پر تحصیل کونسلراشفاق منیر ، حاجی سید مالک ویگر بھی موجود تھے،وفد نے صوبائی وزیر کو دیر لوئر اور دیر اپر میں پی تی ائی کارکنوں کو درپیش مسائل اور عوامی مسائل سے اگاہ کیا، وفد نے پی ٹی ائی کی صوبائی وزاء کی جانب سے دیر لوئر اور دیر اپر کو دوروں میں مکمل نظرانداز کرنے سمیت عوامی مسائل حل نہ ہونے پر سخت تشویش کااظہار کیا اور کہاکہ دیر لوئر اور دیر اپر کو مخصوص پارٹی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر مال نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد دیر لوئر کا دورہ کر کے کارکنوں کے تمام مسائل حل کرینگے۔