ڈیرہ ،دیرینہ دشمنی میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا

ڈیرہ ،دیرینہ دشمنی میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)درابن کے گاؤں گرہ مدہ میں قتل مقاتلہ کی دشمنی کاشاخسانہ‘چھ مسلح افرادکی دکانداراوراسکے رشتہ دارپرفائرنگ ‘ دکاندار جاں بحق‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں واقع گاؤں گرہ مدہ میں افتخار ولد عبدالصمدشیخ اپنی کریانہ کی دکان میں اپنے سولہ سالہ چچازاداسدخان ولدعبدالقدوس کیساتھ موجودتھاکہ انکے مخالفین خالدولدنامعلوم‘جعفرولدخان قوم سلیمان خیل سکنائے گل کچھ جنوبی وزیرستان کیساتھ دیگرچارمسلح ملزمان موقع پرآئے اورانہوں نے دونوں پرفائرنگ کردی۔فائرنگ سے افتخارموقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ اسکاچچازاداسدخان خوش قسمتی سے بچ گیا۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے۔تھانہ درابن میں اسدخان نے چھ افرادپرقتل واقدام قتل کی دفعہ کے تحت اس واقعہ کامقدمہ درج کرادیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -