بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ‘ صارفین پریشان

بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ‘ صارفین پریشان

  

وہاڑی ‘ جہانیاں ( بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ‘ تحصیل رپورٹر ) بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری جس سے تاجرں اور گھریلوخواتین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا تا۔ گھریلو خواتین کو صبح سویرے سکول جانے والے طلبہ وطالبات اور سرکاری دفاتر میں جانے والوں کے لیے نا شتہ(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

تیاری میں مشکلات پیش آتیں ہیں جس پر عوامی وسماجی شہری اور تاجر حلقوں ارشاد حسین بھٹی ، راؤ خلیل احمد ، شیخ جا وید کالا ، خورشید جوئیہ، شیخ ظفر شہزاد، امتیا ز مغل ، اکبر علی، سرفراز احمد ، مختار احمد ،شاہد فاروق ، محمد نثار ، اسلم علی ، غلام مرتضیٰ ، راجہ شاہد، ظفراقبال ، وارث علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفو ر بجلی اور گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خا تمہ کرکے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جا ئے۔ دریں اثناء جہانیاں شہر اور گردونواح کی آبادیوں ہاؤسنگ سکیم،تین مرلہ سکیم،شفقت کالونی،جمال کالونی،لکڑ منڈی،جلال آباد،غریب آباد،بلاک نمبر 6میں رات 9بجے سے لے کر صبح 6بجے تک مکمل طور پر سوئی گیس کی فراہمی بند رکھی جاتی ہے۔ شہریوں محمد ایوب، منور حسین، محمدا شفاق،محمد حمزہ،وقاص احمد،نیک محمد،اکبر حسین،رانا حسن یوسف،رانا بلال،شہباز اختر،محمد ندیم،محمد اقبال اور دیگر نے چیئرمین سوئی گیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس فراہمی کا شیڈول درست کیا جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -