قومی نصاب پالیسی پر نظرثانی جاری‘ عملدرآمد آئندہ سال سے ہوگا، بلیغ الرحمن

قومی نصاب پالیسی پر نظرثانی جاری‘ عملدرآمد آئندہ سال سے ہوگا، بلیغ الرحمن

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا کہ قو می نصاب پالیسی پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ اور تمام صوبوں کے تعاون اور مشاورت سے نئی تعلیمی پالیسی پر عملدر آمد اگلے سال سے کر دیا جائے گا۔ ادارہ تعلیمی و آگاہی کے زیرِ اہتمام منعقدہ چلڈرن لیٹریچر فسٹیول (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈسٹرکٹ منیجر فارینہ فیاض نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ تقریب سے ادارہ کی صدر بیلہ رضا ،جمیل قاضی ، احسان اللہ اور سید نصرت حسین نے بھی خطاب کیا ۔ وفاقی وزیرِ مملکت بلیغ الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی شعبہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ تعلیم سے ہی قوم کا مستقبل وابستہ ہے۔ پورے ملک میں یکساں نصاب کو رائج کر نے اور قومی نصاب کونسل تشکیل دے دی گئی ہے اور یہ کونسل اسی سال کا م کرنا شرو ع کر دے گی۔ای ڈی او ایجو کیشن چوہدری بشیر نے تقریب میں بتایا کہ ضلع بہاولپور میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کروایا گیاہے اور تعلیمی اعتبار سے ضلع بہاولپور نے صوبہ بھر میں اول پوزیشن حا صل کی ہے۔ تقریب میں صادق ڈین سکو ل اور دیگر وسکول بچوں نے خوبصورت ٹیبلوں نغمے اور دیگر پروگرام پیش کئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -