ہفتہ یکجہتی شہدائے پشاور کے سلسلہ میں پائلٹ سیکنڈری سکول میں تقریر اور مضمون نویسی کے مقابلے

ہفتہ یکجہتی شہدائے پشاور کے سلسلہ میں پائلٹ سیکنڈری سکول میں تقریر اور مضمون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورو نیوز)ہفتہ یکجہتی شہدائے پشاور کے سلسلہ میں گورنمنٹ پائلٹ سکنڈری سکول رحیم یارخان میں تحصیل سطح پر طلباء (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
کے درمیان تقاریر اور مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد ہوا اس مقابلہ کے مہمان خصوصی پرنسپل فقیر محمد انجم تھے ان مقابلوں میں تحصیل بھر کے طلباء نے شرکت کی ججز کے فیصلہ کے مطابق مقابلہ مضمون نوسی میں عباس علی گورنمنٹ کالونی سیکنڈری سکول رحیم یارخان نے اول ،نعمان علی گورنمنٹ سیکنڈری سکول جناح پارک نے دوم اور محمد ثاقب گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول رحیم یارخان نے سوم پوزیشن حاصل کی مقابلہ تقاریر میں رانا محمد احمد گورنمنٹ کالونی سکنڈری سکول رحیم یارخان نے اول ،علی حیدر گورنمنٹ سیکنڈری سکول یونی لیور اور محمد قیس گورنمنٹ سیکنڈری سکول جناح پارک نے سوم پوزیشن حاصل کی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد پر فقیر محمد انجم نے اختر علی ساجد ،ساجد اکرام اور سید فیاض احمد زیدی کی خدمات کی تعریف کی۔