فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے پنجاب حکومت نے 5 ہزار چپس خریدلیں

فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھنے کیلئے پنجاب حکومت نے 5 ہزار چپس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیور ونیوز)پنجاب حکومت نے صوبہ بھرکے مشکوک افراد کی نگرانی کیلئے 5 ہزار چپس خرید لیں۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کے پنجاب فورتھ شیڈول میں شامل افراد اب قانون کی نظروں سے اوجھل نہیں ہو سکیں گے ، پنجاب حکومت نے پانچ ہزار چِپس خرید لیں ، پہلے مرحلے میں سات سو افراد کے پاؤں میں لگائی جائیں گی۔پنجاب حکومت کے امن و امان کے قیام کے لیے جدید ترین اقدامات کر رہی ہے ۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو قانون کی نظروں میں رکھنے لیے جدید ترین طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان افراد کو ہر لمحہ قانون کی نگاہوں میں رکھنے لیے چِپس ان کے پاں میں لگائی جائیں گی ۔ پہلے مرحلے میں سات سو اور دوسرے مرحلے میں آٹھ سو افراد کے پاں میں چِپس لگائی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق یہ چِپس تین مختلف ممالک سے منگوائی گئی ہیں جن میں امریکا ، ترکی اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں ۔ چِپ کی میعاد کم از کم ایک برس زیادہ سے زیادہ تین برس ہے۔