جہانگیر ترین کی رابطہ مہم،مختلف شخصیات برادریوں نے حمایت کا اعلان کردیا

جہانگیر ترین کی رابطہ مہم،مختلف شخصیات برادریوں نے حمایت کا اعلان کردیا

  

لودھراں( نما ئند ہ پا کستا ن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 154سے امیدوار جہانگیر خان ترین کی بھرپور عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز جہانگیر خان ترین نے یونین کونسل چھمب کلیار،خان واہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

گھلواں،قریشی والا ،ساندھی والا ، قریشی والا ،بھوٹیجی ،موضع جھوک جانن،لال کمال ،غریب آباد ،پٹھان والا و دیگر علاقوں میں کارکنوں سے ملاقاتیں کیں ۔ 23دسمبر کو کارکن اپنے گھروں سے نکلیں اور ووٹرز کو بھی گھروں سے نکال کر پولنگ اسٹیشنز تک پہنچائیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سردار ارشاد عباس گھلو، ملازم حسین ہاشمی ، ملک شاہنوار کلیار، ملک ریاض ارائیں، مہر اکرم سیال ،پیر نصرالدین شاہ ،ملک سہیل بھارا ،ملک گل محمد بھارہ ،یوسف رضا ہاشمی و دیگر بھی جہانگیر خان ترین کے ہمراہ تھے۔جہانگیر ترین کے مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ متعدد اہم شخصیات اور برادریوں نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -