خضر کہیری جعلی پولیس مقابلہ میں ملوث اہلکار انکوائری میں گنہگار ثابت ‘انسپکٹر ریحان سمیت26 کے وارنٹ گرفتاری

خضر کہیری جعلی پولیس مقابلہ میں ملوث اہلکار انکوائری میں گنہگار ثابت ...

  

خیرپورسادات(نمائندہ پاکستان)خضرکہیری جعلی پولیس مقابلہ میں ملوث اہلکار ایس ایس پی آر آئی بی ملتان چوہدری محمدسلیم کی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

انکوائری میں گنہگار ثابت ہوگئے،انچارج سی آئی اے سٹاف ضلع مظفرگڑھ انسپکٹر ریحان الرسول افغان سمیت 26اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری ،تھانہ سٹی علی پور کو اہلکاروں کی فوری طورپر گرفتار ی کا حکم دے دیا گزشتہ روز آر آئی بی برانچ ملتان میں تعینات ایس ایس پی چوہدری محمدسلیم نے خضر کہیری جعلی پولیس مقابلہ کے مقدمہ نمبر46/15کی انکوائری کی اس موقع پر انچارج سی آئی اے سٹاف مظفرگڑھ ریحان رسول افغان ، سابقہ ڈی ایس پی علی پور تیمور عزیز درانی سابقہ ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پورمحمداسلم ملغانی ،غلام مجتبیٰ سمیت مقدمہ میں ملوث 26اہلکاروں کے بیان قلمبند کئے اس موقع پر جعلی پولیس مقابلہ مقدمہ کی مدعیہ خضرکہیری کی والدہ شینو مائی سمیت مقتول کے کئی لواحقین بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -