نابینا افرا د کاسرکاری محکموں میں نوکریاں نہ ملنے پرکمشنرآفس کے سامنے مظاہرہ

نابینا افرا د کاسرکاری محکموں میں نوکریاں نہ ملنے پرکمشنرآفس کے سامنے مظاہرہ

  

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ) پنجاب حکومت کی جانب سے نا بینا افراد کو(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

مختلف سرکاری محکموں میں مخصوص کوٹہ کے تحت نوکریاں دئیے جانے کے اعلان کے باوجود نا بینا افراد ملازمتیں نہ ملنے پر احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ افراد محمد حنیف ، محمد اختر کی قیادت میں درجنوں نا بینا افراد نے ہاتھوں میں سفید چھڑیاں پکڑ کر کمشنر آفس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کچہری روڈ کو دو گھنٹے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا تاہم انتظامیہ اور مقامی پولیس کیساتھ مذاکرات میں مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -