لودھراں کے ضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا درست فیصلہ ہے، نواب امان اللہ

لودھراں کے ضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا درست فیصلہ ہے، ...

  

کہروڑپکا (سٹی رپورٹر ) 200 کارکن پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ٹائیگر الیکشن کے روز تعینات ہوں گے حلقہ 154میں (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سردار جہانگیر خان ترین بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ضلع لودھراں کی تقدیر بدل دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے نواب امان اللہ خان نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ 154لودھراں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا یہ درست فیصلہ ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے لودھراں دورہ پر تحصیل کہروڑپکا ،دنیا پور سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے۔ اس موقع پر شیخ محمد ظفر ، نواب سعید ، امان خان ،گڈو خان ، خالد محمود بھٹی ، افتخار آربی ، شیخ منور ،محمد بلال و دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔

نواب امان اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -