معذور افراد معاشرے کا حصہ، مخیر حضرات انکی فلاح وبہود کیلئے اقدامات کریں، احسن رشید

معذور افراد معاشرے کا حصہ، مخیر حضرات انکی فلاح وبہود کیلئے اقدامات کریں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خاتون رپورٹر) معذور افراد بھی اس معا شرے کا حصہ ہیں۔ معاشرے کو فلاحی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ انکو تعلیم و تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ میاں احسن رشید چیف ایگزیکٹو حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز نے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے شاندار نتائج اور ڈس ایبل کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کی تقریب (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
سے خظاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات انکی آباد کاری اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ادارہ کے طلبا وطالبات کی کامیاب ہم سب کیلئے باعث فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر بروئے کار لاتے ہوئے عام افراد کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کے نابینا افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے انہوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کیلئے انعامات کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد قائم خان کرمانی بانی نے کہا کہ معذور افراد کے اداروں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ جس میں سب سے بڑا مسئلہ تعلیمی کتب اور سامان تعلیم کا ہے۔ جو ملک میں دستیاب نہ ہے اسکے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میٹرک میں نابینا افراد کیلئے میتھ کو اختیاری مضمون قرار دیا جائے۔ معذور افراد کیلئے مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں کوٹہ مقرر کیا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء الحق اے۔ سی سٹی نے کہا کہ موجودہ گورنمنٹ معذور افراد کی فلاح و بہبود اور روز گار کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو کھیل اور دوسری غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعدیہ کرمانی نے کہا کہ آج ادارہ جس کامیابی کی منزل پر گامزن ہے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز تعاون سے ہی ممکن ہے۔ تقریب سے سلیم قریشی نے بھی خطاب کیا۔