حکومت نہیں چاہتی کہ کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالا جائے، صاحبزادہ زبیر

حکومت نہیں چاہتی کہ کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالا جائے، صاحبزادہ زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق سندھ حکومت جو لیت ولعل کررہی ہے اس میں وفاق کا اشارہ اور ان کی رضا مندی بھی شامل ہے کیونکہ وفاق اورصوبائی حکومت دونوں نہیں چاہتے کہ ان کے کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالا جائے صوبائی حکومت نے دھشت گردوں کوبلدیاتی الیکشن میں جس طرح کامیاب کرایا ہے اور ڈاکٹر عاصم کے بارے میں وفاق کی پشت پناہی میں صوبائی حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکمراں ملک سے دھشت گردی کے خاتمہ اور دھشت گردوں کوسپورٹ کرنے والے کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی کے حق میں نہیں اور ان کو بچانے کیلئے کسی حد تک بھی وہ جاسکتے ہیں ایسی صورتحال میں ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے راحیل شریف دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ختم کرنے کے اپنے عزم میں کہاں تک کامیاب ہوتے ہیں یہ قوم کے سامنے ایک بہت بڑا سوال ہے اور اس کا حل بھی راحیل شریف صاحب کو ہی نکالنا ہوگا۔