جنوبی پنجاب میں انسداد پولیو مہم شروع ‘ انتظامی افسران نے افتتاح کیا

جنوبی پنجاب میں انسداد پولیو مہم شروع ‘ انتظامی افسران نے افتتاح کیا

  

ملتان ‘ خانیوال ‘ وہاڑی ‘ مظفر گڑھ ‘ راجن پور ‘ بہاولپور ( وقائع نگار ‘ نمائندگان ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ‘ انتظامی افسران نے افتتاح کیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان زاہد سلیم گوندل نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2014ء میں پولیو کے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کیسز کی تعداد 305تھی جبکہ اس سال 49کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی سی او نے سول ہسپتال ملتان میں رواں سال کے دوران ہیپاٹائٹس بی اور سی کے 15ہزار 994مریضوں کے ٹیسٹ کرنے اور ان کے علاج معالجہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضا محی الدین کو اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔وہ سول ہسپتال ملتان میں 14دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روز ہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ای ڈ ی او ہیلتھ ڈاکٹرا فتخار قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14دسمبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 7لاکھ94ہزار472بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 1930ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ کے لئے 320ایریا انچارج اور 131زونل سپروائزر مقررکئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہری پولیو مہم کے بارے میں معلومات اور شکایت 061-9239984 یا061-9200375پر درج کراسکتے ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضا محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران ہسپتال میں آنے والے 15ہزار 994مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے ہیپاٹائٹس سی کے 3729مریضوں کے ایچ سی دی ایلائز ا ٹیسٹ جبکہ 2363مریضوں کے ایچ سی وی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے ۔اس طرح ضلع میں ہیپاٹائٹس سی کے 2379مریض رجسٹرکئے گئے جن میں سے 2075ملتان جبکہ 304جلال پور پیروالا سے رجسٹرہوئے۔ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا 1485مریضوں کے ایلز ا ٹیسٹ کئے گئے 187مریضوں کو رجسٹرکیا گیا۔ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ان 2566مریضوں کا مفت علاج معالجہ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 1500مریضوں کے لئے انٹر فیران ڈی سی او آفس کے فنڈز سے خریدی گئی جبکہ 900مریضوں کے لئے یہ ادویات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے فراہم کیں۔اس طرح 96مریضوں کا ایچ بی ایس علاج ڈی سی او کی طرف سے فراہم کئے گئے فنڈز سے جبکہ 9مریضوں کا ڈی جی ہیلتھ کی طرف سے مہیا کئے گئے ادویات سے کیا گیا۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع خانیوال میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ۔ڈی سی او خالد محمود شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسئین کے حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ موذی مرض پولیو کا وجود عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے جس کا جڑ سے خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کسراٰ نے بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز ،عملہ اور دیگر محکموں کے ملازمین پر مشتمل 1148 ٹیمیں ضلع بھر میں 4 لاکھ 75ہزار 993بچوں کو گھر گھر جاکر ،ہر ہسپتال،ڈسپنسری ،بس سٹینڈز،ریلوے سٹیشنزپر صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک قطرے پلائیں گی ۔۔اس موقع پر ڈاکٹر عبد المالک ،ڈاکتر جمیل غوری ،ڈاکٹر ارشد سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف ہم سب کو مل کر جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے قومی فرض سمجھ کر فریضہ انجام دیتے ہوئے اس مہلک مرض کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے آفس وہاڑی میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر تین روزہ انسدادپولیو مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کہی اس موقع پرڈ ی او ایچ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی، ٹی ایم او میاں محمد اظہر،ٹی او آر راؤ نعیم خالد، ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر راؤ محمد خلیل،ڈی ایس وی محمد اظہر بٹ، ذوالفقار اور چی ڈی سی او عبدالستار نے بھی بچوں کو قطرے پلائے۔ مہم کے دوران ضلع وہاڑی میں 4لاکھ99ہزار722پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے جس کے لیے 1283ٹیمیں فرائض انجام دیں گی پولیو مہم16دسمبر تک جاری رہیگی۔ مظفر گڑھ سے تحصیل رپورٹر کے مطابق محکمہ صحت مظفر گڑھ کی طرف سے پولیو کے خاتمے کیلئے گھر گھر قطرے پلوانے کی قومی مہم 14دسمبرسے16دسمبر تک منائی جائے گئی یہ بات ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر وامق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے بتا یا مظفر گڑھ کی کل آبادی 3917910ہے جبکہ پانچ سال سے کم بچوں کی تعداد 776658ہے اس کیلئے پولیو کی اس خصوصی مہم میں محکمہ صحت کی 1743ٹیمیں بنائیں گئی ہیں جو کہ گھر گھر جا کر ،اسٹیشن ،ویگن اسٹنڈ اور سکولوں میں جا کر 5سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔ راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق این ڈی اے کے تحت پولیو مہم کا دوسرے مرحلہ کا آغاز ڈی او سی میاں آفتاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کردیا ہے۔اس موقع پر ڈی او ہیلتھ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیدکوارٹر ہسپتال، پولیو کنٹرول روم سے آفتاب احمد اور ڈاکٹر ہاشم علی موجود تھے ۔بعد ازاں دوران بریفنگ ڈی او سی میاں آفتاب کو بتایا گیا کہ یہ پولیو مہم 14دسمبرسے16دسمبر 2015تک جاری رہے گی۔اس مہم کا ٹارگٹ 5سال کی عمر تک 380171بچے ہوں گے۔اس مہم میں 48زونل آفیسر،174ایریا انچارج،841موبائل ٹیمیں،64فکس ٹیمیں،75ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآارڈینیشن آفیسر عمران سکندر بلوچ نے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر ضلع میں پولیو کے خلاف قومی مہم کا افتتاح کیا۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں موجود پانچ لاکھ 87ہزار 83بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائیں گی۔ افتتاحی تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر ارشاد احمد ، پروانشل سرویلینس آفسیر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر اجالا منیر، ڈبلیو ایچ کے نمائندہ ڈاکٹر فتح ، ڈاکٹر منیر جھنڈیر اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر ، پرنسپل طبیہ کالج حکیم عابد بخاری، سنیئر سوشل ویلفیئر آفیسر اشتیاق احمد، ڈاکٹر عمر فاروق بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -