ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں‘ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرینگے، حمزہ شہباز

ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں‘ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرینگے، حمزہ ...

  

حاصل پور (نامہ نگار) پنجا ب حکومت نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے بلدیاتی الیکشن کروائے ہیں ۔ جمہوریت(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کی گاڑی کو آگے بڑھانے کے لیے تمام جماعتیں مل جل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں ۔ میئر اور چیئرمینوں کے انتخاب کیلئے مرحلہ وار انٹر ویو کیے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایم این نے میاں حمزہ شریف نے لاہور میں حاصل پور کے ایک وفد جس کی قیادت میاں اشفاق احمد رامے کر رہے تھے سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ عوام میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حاصل پور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے آئندہ عوام مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ہی کامیاب کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے کیونکہ ہمارا جینا مرنا عوام کیس اتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جلسے جلوسوں اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔ حمزہ شہباز شریف نے ضلع وہاڑی سے چیئرمین ووائس چیئرمین کے امیدواران اور اہم شخصیات کی مٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخصوس نشستوں کے انتخاب کے عمل کے بعد چیئرمین ووائس چیئرمین کا انتخاب میاں نوازشریف کے منشور کے مطابق علاقے کی ترقی کے مفاد کومد نظر رکھ کر کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور افتادہ اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی اہمیت دوچند ہوجاتی ہے جہاں عوام کے مقامی مسائل پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -