نو منتخب چیئر مین اور کونسلرز کی مظفر احمد ہاشمی سے ملاقات

نو منتخب چیئر مین اور کونسلرز کی مظفر احمد ہاشمی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ضلع بن قاسم سے جماعت اسلامی کے نو منتخب چیئر مین یوسی 23گلشن حدید چوہدری فضل حق ،ڈسٹرکٹ کونسلر یوسی 23آغا طارق،نو منتخب کو نسلرز محمد اسلم (یوسی 21)،صہیب راشد(یوسی 20)اور کاظم کیانی (یوسی 20) نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء مظفر احمد ہاشمی ،ڈاکٹر واسع شاکر ،اسسٹنٹ سیکریٹری انجینئر صابر احمد سے ملاقات کی ۔مظفراحمد ہاشمی نے نو منتخب یوسی چیئر مین اور کونسلرز کو کامیابی پر مبارکباد دی ،پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی ۔ اس مو قع پر جماعت اسلامی ضلع جنو بی کے امیر حافظ عبدالواحد شیخ ،امیر زون ضیا ء الرحمن فاروقی ،جماعت اسلامی گلشن حدید کی سیا سی کمیٹی کے انچارج فیض احمد ،شاہد اللہ والا اور دیگر بھی موجود تھے ۔مظفر احمد ہاشمی نے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے نو منتخب عوامی نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں عوام کے مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں اور عوام نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔