انڈسٹریل سٹیٹ بہاولپور کے قیام کی منظوری‘ آئندہ سال سنگ بنیاد رکھا جائیگا

انڈسٹریل سٹیٹ بہاولپور کے قیام کی منظوری‘ آئندہ سال سنگ بنیاد رکھا جائیگا

  

بہاولپور(بیورورپورٹ) بہاولپورمیں آغاپور کے قریب انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کامنصوبہ بنایاگیااوراس کیلئے حکومت سے1500 ایکڑ اراضی دینے کی درخواست کی گئی وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے اسی سال دورہ بہاولپور کے موقع پر اس انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دی اب باقاعدہ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

طورپرآغاپور انڈسٹریل سٹیٹ منصوبہ کی حکومت پنجاب نے منظوری دیدی اوراس کیلئے375 ایکڑ اراضی مختص کردی گئی ہے جبکہ باقی125 ایکڑاراضی کاکیس بھی منظوری کے مراحل میں ہے یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کاافتتاح2016 میں کیاجائیگا وفاقی وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن اورسینیٹر چوہدری سعودمجید نے ان انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے فعال کرداراداکیا۔ صدرچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ظفرشریف اوردیگراراکین چیمبر نے بہاولپورمیں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے منصوبے کی منظوری پرمیاں بلیغ الرحمن اورچوہدری سعودمجید سے اظہارتشکرکیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -