رول آف لاء کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا،جہانگیر ترین

رول آف لاء کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا،جہانگیر ترین

  

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 154سے امیدوار جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ رول آف لا کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔جب تک عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جائے گی اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم نہیں ہوگا (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اس وقت تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔اس وقت پاکستان میں طاقت ور اور کمزور کے لئے قانون مختلف ہے ۔ جب تک امیر اور غریب کے لئے یکساں قانون لاگو نہیں ہوتا اس وقت تک عوام کو صحیح معنوں میں حقوق اور انصاف کی فراہمی ناممکن ہے ۔ڈسٹرکٹ بار لودھراں میں اراکین بار سے خطاب میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ وکلا ء نے ہمارے ملک میں انصاف کی فراہمی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں اور انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جب تک ہمارے ملک میں ادارے مضبوط نہیں ہوں گے اور سرکاری اداروں سے سیاسی مداخلت ختم نہیں کی جائے گی تو نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔اس وقت پولیس ، واپڈا اور میپکو سمیت دیگر اداروں کا آزاد اور خود مختار ہونا اور سیاست دانوں کی بجائے عوام کی بہتری کے لئے کام کرنا بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف خیبر پخونخواہ کے صدر سینیٹر اعظم سواتی نے ڈسٹرکٹ بار لودھراں کے اراکین سے خطاب میں کہا کہ انصاف کی فراہمی اور قانون کے تحفظ کو یقینی بنانا وکلاء برادری کا بنیادی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے جو وہ احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔وکلاء برادری کی جانب سے نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دینے پرہم مشکور ہیں ۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قاسم خان لنگاہ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہانگیر ترین اور اعظم سواتی کو بار ایسوسی ایشن میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔لودھراں کی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں ڈسٹرکٹ بار اپنا بھرپو راداکرے گی ۔ہمیں یقین ہے کہ جہانگیر خان ترین لودھراں کی قسمت ضرو ر بدلیں گے۔اس موقع پر سینئر وکلاء حسین رضا رضوی ایڈووکیٹ ،مرزا ایو ب ایڈووکیٹ ،طفیل ٹھاکر ایڈووکیٹ ، چوہدری گوہر علی ارائیں ایڈووکیٹ ،صدر بہاولپور ڈسٹرکٹ بار سیدمسعود گیلانی ، دنیاپور ،کہروڑپکا بار کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کے علاوہ ضلع بھر سے وکلاء کی کثیر تعداد موجو د تھی ۔ڈسٹرکٹ آرگنائزرپی ٹی آئی لودھراں ڈاکٹر شیر محمد اعوان، ڈسٹرکٹ آرگنائزر پی ٹی آئی بہاولپور فرزند علی گوہیر، ہاشم سرور تارڑ ایڈووکیٹ ،عفت طاہرہ سومروایڈووکیٹ،،چوہدری تنویرانور ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -