کراچی، بھتہ خوری کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو 5 سال قید کی سزا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو 5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ ملزم خالد کو 2014 میں اتحاد ٹاؤن پولیس نے گرفتارکیا تھا۔ خالد پر الزام تھا کہ اس نے صغیر نامی تاجرسے 5 لاکھہ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر خالد کو 5 سال قید کی سزاسنائی ہے۔