ٹی ایم اے ہال بھکر میں سانحہ پشاور کے حوالے سے تصویری نمائش 14دسمبر کو ہوگی

ٹی ایم اے ہال بھکر میں سانحہ پشاور کے حوالے سے تصویری نمائش 14دسمبر کو ہوگی

  

بھکر (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی جاری ہفتہ شہداء کے دوران 14دسمبر کو ایک تصویری نمائش 11بجے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

دن ٹی ایم اے ہال بھکر میں منعقد ہوگی جس میں سانحہ پشاور سے متعلق پینٹنگز /تصاویر رکھی جائیں گی۔اس ضمن میں ضلع کے ہائی سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ اس موقع پرسانحہ پشاور سے متعلق بنائی گئی اپنی پینٹنگز/تصاویر کی نمائش کرسکتے ہیں اور اس سلسلہ میں معلومات و راہنمائی کیلئے ہفتہ شہداء کے فوکل پرسن /ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن رانا محمد شبیر خاں سے انکے موبائیل فون نمبر 0300-6980326 پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -