آل ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر ایجنسی کا جمرود پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبر ایجنسی کا جمرود پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

  

ٓجمرود(نمائندہ پاکستان)آل ٹیچرزایسوسی ایشن خیبرایجنسی کا جمرود پریس کلب کے سامنے مظاہرہ،فاٹا کے اساتذہ کو اپ گریڈیشن دیا جائے، جب تک جینا ہوگا دھرنا ہوگا کی نعرے۔آ ل ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرایجنسی نے جمرود پریس کلب کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں سنےئر نائب صدر شیر رحمان، سکندر مہتاب، طاہرہ درانی، لبنی اور شمشاد بیگم سمیت کثیر تعداد میں اساتذ ہ نے شرکت کی۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر فاٹا کے اساتذہ کو پہچان دو، جینا ہوگا دھرنا ہوگا، اپ گریڈیشن بحال کرو ، سیفران اور فاٹا سکیر ٹریٹ ہائے ہائے جیسے نعرے درج تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنےئر نائب صدر شیر رحمان اور شمشاد بیگم نے کہا کہ یکم جولائی 2012میں وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی ہے لیکن فاٹا کے اساتذہ کو تاحال اپ گریڈیشن سے محروم رکھا جارہا ہے جو کہ فاٹا کے اساتذ ہ کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اب فاٹا کے اساتذہ اپنے اس جائز حق کیلئے اٹھ گئے ہیں اور اب ہم اس وقت تک چین سے نہیں بھیٹیں گے جب تک ہمیں اپ گریڈیشن نہیں دیا جاتا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -