شیر گڑھ ، ٹریفک حادثہ میں ایک جاں بحق ،2خواتین سمیت 9 زخمی
شیرگڑھ (نامہ نگار ) شیرگڑھ شاہراہ ملاکنڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک شخص موقع پر جان بحق جبکہ دو خواتین اور چھ بچوں سمیت 9افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی لائے گئے جہان 3بچوں کو شدید تشویش ناک حالت میں مردان ہسپتال منتقل کردئیے یہ حادثہ فلائنگ کوچ ، ڈاٹسن اور سوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیاتفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام شیرگڑھ میں شاہراہ ملاکنڈ پرودود آبادکے نزدیک فلائنگ کوچ نمبر LES7851 ، ڈاٹسن نمبر DR4714 اور سوزوکی نمبر افلائیڈ فار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص سیدحضرت ولد جمال سید سکنہ قالدرہ درگئی موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ 6بچے حسنین ، جواد ، عمیر ، آیاز ، انس خان ، شیمااور ایک شخص میاں سید غلام سکنہ سوات جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئے جس میں تین بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہیں حادثے کی اطلاع ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار ،مقامی لوگ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تخت بھائی ہسپتال منتقل کردئیے گئے جہاں بعض زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردئیے گئے جبکہ شدید زخمیوں کو مردان منتقل کردئیے گئے