مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ،علامہ محمد شعیب

مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ،علامہ محمد شعیب

  

صوابی( بیوررپورٹ)قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے چیر مین علامہ محمد شعیب نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور ہمیں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا ہو گا تب ملک میں امن ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع سلیم خان ضلع صوابی میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ضلع صوابی کی حلف وفاداری تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خطے میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قیام امن کی اشد ضرورت ہے۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور مشائح اس سلسلے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی میں اپنا کر دار ادا کریں انہوں نے کہا کہ قیام امن کی راہ میں بعض شر پسند رکاؤٹ ڈال رہے ہیں افواج پاکستان کے جوان ان کے خلاف لڑ رہے ہیں ہم پاکستان فوج کے ساتھ ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ افواج پاکستان اور پولیس فورسز کے ساتھ شر پسند عناصر کے خلاف مکمل تعاون کریں#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -