امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدٰ ی صدیقی کے بھائی ڈاکٹر مشکوٰۃ الہدیٰ صدیقی انتقال کرگئے
لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدٰ ی صدیقی اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈاکٹر دردانہ صدیقی کے بھائی ڈاکٹر مشکوٰۃ الہدیٰ صدیقی انتقال کرگئے ۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،نائب امراء حافظ محمد ادریس ،راشد نسیم ،میاں محمد اسلم ،اسد اللہ بھٹو،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈپٹی سیکرٹریزڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،اظہر اقبال حسن ،سید وقاص انجم جعفری ،محمد اصغر ،حافظ ساجد انور سمیت جماعت اسلامی کے راہنماؤں اور کارکنوں نے ڈاکٹر مشکوٰۃ الہدٰی صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے کیلئے مغفرت اور پسماندگا ن کیلئے صبر کی دعا کی ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مشکواۃ الھدٰی صدیقی نے اپنی پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد میں گزاری۔