ویلج کونسل ٹانک ، 45 لاکھ کے بجٹ کی منظوری

ویلج کونسل ٹانک ، 45 لاکھ کے بجٹ کی منظوری

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ویلج کونسل عمرخیل ٹانک کے اجلاس میں45لاکھ روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل عمرخیل ٹانک کابجٹ 2015-16ء کااجلاس زیرصدارت نائب ناظم محمداسلم خان میدادخیل منعقدہوا۔اجلاس میں ناظم فردوس جمال کے علاوہ ویلج کونسل کے ممبران بڑی تعدادمیں موجودتھے۔اجلاس میں اتفاق رائے سے ویلج کونسل عمرخیل کے45لاکھ روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔جس میں بجٹ کازیادہ حصہ آبنوشی کی سکیموں پرخرچ کرنے کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم محمداسلم خان میدادخیل نے کہاکہ ہم ویلج کونسل عمرخیل ٹانک کوایک مثالی یونین کونسل بنائینگے۔کسی کوخردبردکی اجازت نہیں دی جائیگی۔اجلاس میں ضلع ناظم ٹانک مصطفی خان کنڈی سے ویلج کونسل عمرخیل کیلئے مزیدفنڈزکی فراہمی کی اپیل کی گئی۔اس موقع پرسیکرٹری ویلج کونسل عمرخیل محمدعمرخان بھی موجودتھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -