بٹ خیلہ ،دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی ،جرگے کی کوششیں بارآور
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈجرگہ ممبران کی کوششیں رنگ لے آئیں مالاکنڈمیں دوفریقین کے درمیاں دوشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی علاقے میں خوشی کی لہردوڑگئی ۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل یونین کونسل مالاکنڈکے علاقہ چوربل خوڑ میں دوفریقین کے مابین معمولی تنازعے پردوشمنی چلی ارہی تھی کچھ دن قبل انہوں نے خونریزشکل اختیارکرلی جس میں دونوں فریقین سے دوافراد قتل ہوئے جن میں ایک فریق سے نعمت گل اورد وسرے فریق سے سلیم خان قتل ہوئے علاقہ مالاکنڈکے جرگہ ممبران حاجی معذوب شاہ ،سابق ناظم پیرعظمت شاہ ،سابق ناظم ڈاکٹرخورشید،سابق امیدوارضلع کونسل رشیدخان ،حاجی پیرگل وغیرہ نے دن رات ایک کرکے مذکورہ فریقین کے ساتھ رابطے کرکے اخرکاروہ اپنے مہم میں کامیاب ہوگئے اوردونوں فریقین راضی نامہ پرمتفق ہوگئے گزشتہ روز گل نرگس کے مقام پربڑی تقریب منقعدہوئی جس میں دونوں فریقین بغل گیرہوکردوشمنی ختم ہونے کااعلان کرکے یہ عہدکیا کہ ائندہ کیلئے ہم بھائیوں جیسازندگی گزاریں گے جس میں پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق وزیرخزانہ ہمایون خان ب سابق وزیرخزانہ شاہ رازخان سابق ایم این اے سیدببختیارمعانی بٹ خیلہ کے تحصیل ناظم مولانانعیم ،مفتی کفایت اللہ بٹ خیلہ کے ضلعی کونسل کے ممبران امجدعلی شاہ ،صدام خان وغیرہ نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ جرگہ کی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتاانہوں نے کہاکہ اس کارخیرمیں ہم جرگہ کے ممبران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ائندہ کیلئے بھی علاقے کے بہترمفادات میں اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورمالاکنڈکے تمام سیاسی برادری اس کارخیرمہم میں ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔ہم اس عظیم کامیابی پران کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔علاقہ کے عوام بھی جرگہ ممبران کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرکامیابی جرگہ ممبران کے لئے مشکل ہوگا