راولپنڈی، وکیل پر فائرنگ کیخلاف وکلاء کا مکمل طور پر عدالتوں کا بائیکاٹ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) راولپنڈی میں وکیل پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف گزشتہ روز راولپنڈی میں وکلاء نے مکمل طور پر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث عدالتی نظام ٹھپ رہا ۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار جنید کھوکھر کے جونیئر وکیل راجہ عدنان کو راولپنڈی میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی نے گزشتہ روز ہڑتال کی کال دی تھی تاہم وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے راولپنڈی میں عدالتی نظام بری طرح متاثر ہوا اور زیا دہ تر کیسوں کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی گئی۔