صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت وکلاء ہڑتال کے باعث 19دسمبر تک ملتوی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی طاہر عباس سپرا نے صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت وکلاء ہڑتال کے باعث 19دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔گزشتہ روز کیس کی سماعت کا آغازہوا تو کیس کے گواہ سب انسپکٹر ارشد کلیم ،لیڈی ڈاکٹر عمارہ عدالت میں پیش ہوئی عدالت میں وکلاء ہڑتال کا بتایا گیا تو جج طاہر عباس سپرا نے گواہوں کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت19دسمبر تک ملتوی کر دی۔