اراضی تنازع پر چچا قتل، حادثات میں 2افراد جاں بحق، نوجوانوں نے خودکشی لر لی

اراضی تنازع پر چچا قتل، حادثات میں 2افراد جاں بحق، نوجوانوں نے خودکشی لر لی

  

گگو منڈی، ڈیرہ غازی خان، شادن لُنڈ، صادق آباد ( نمائندگان) ٹریفک حادثات میں کمسن بچی سمیت 2افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے اراضی تنازعہ پر چچا قتل، نوجوان نے خود کشی کر لی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں 225/E.Bکے رہائشی بشیر احمد کی تین سالہ بیٹی خدیجہ ریلوے لائن کے قریب کھیل رہی تھی کہ لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئی ۔صادق آباد(تحصیل رپورٹر) گزشتہ شام عزیز فارم کا رہائشی لیاقت کو ش اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کرکسی کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ جب وہ چوک چدھڑ کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنیوالی تیز رفتار ہائی ایس وین نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں لیاقت کوش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ حادثہ میں دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں ڈیرہ غازیخان سے تفصیل کے مطابق فرید آباد کالونی کے رہائشی محبوب علی کے بیٹے شعیب علی نے کریانہ کی دوکان کھول رکھی تھی اور دو ماہ قبل اس کی شادی ہوئی تھی بتایا جاتا ہے کہ متوفی محمد شعیب گذشتہ کئی عرصے سے معاشی پریشانیوں کا شکار ہوکر مقروض ہوگیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے گذشتہ روز پستول سے فائرکر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیاشادن لُنڈسے نا مہ نگارتفصیل کے مطا بق بستی جموا نی کھُوہ گلزار وا لا میں غلام حسین جموا نی اور اس کے بھتیجے بشر ولد گلزار جموا نی کے در میان زمین کا تنا زعہ چلا آ رہا تھا غلام حسین پیٹر کے ذریعے گندم کی فصل کو پا نی لگا رہا تھا کہ بھتیجے نے منع کیا اور طیش میں بشر جموا نی نے اپنے چچا غلام حسین جموا نی پر فا ئر کھو ل دیا جس سے گو لی غلام حسین کو لگی جس سے وہ مو قع پر ہلا ک ہو گیا پو لیس تھا نہ کا لا نے مو قع پر پہنچ کر لا ش کو پو سٹ ما ر ٹم کے لئے قبضہ میں لے لیا ۔پو لیس نے چار ملز مان بشر جموا نی،محمد یو نس ، غلام سر ور سمیت ایک عورت زینب ما ئی کے خلاف مقد مہ نمبر 375/15 درج کر کے کا ر وا ئی شروع کر دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -