کوئٹہ، ایف سی چوکی میں دھماکہ، ایک اہلکار شہید، طالب علم اور 3اہلکار زخمی

کوئٹہ، ایف سی چوکی میں دھماکہ، ایک اہلکار شہید، طالب علم اور 3اہلکار زخمی

  

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ میں ایف سی چوکی بم دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک طالب علم سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے ، 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس کے مطابق دھماکا جوائنٹ روڈ ایف سی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنڑول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکے میں چار ایف سی اہلکارنائیک محمد رفیق ، عبدالحادی ، امام بخش ، محمدعارف جبکہ چیک پوسٹ کے قریب سے گزرنے والا طالب علم حمزہ زخمی ہو گیا،زخمیوں کو پہلے سول ہسپتال لے جایا گیا تاہم بعد میں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں ایک ایف سی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسا ، ڈاکٹرز کے مطابق 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دھماکے میں چیک پوسٹ اور ایف سی اسلحہ کو بھی نقصان پہنچا، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -