روسی ہسپتال میں آتشزدگی ، 21افرادجاں بحق، دو لاپتہ

روسی ہسپتال میں آتشزدگی ، 21افرادجاں بحق، دو لاپتہ
روسی ہسپتال میں آتشزدگی ، 21افرادجاں بحق، دو لاپتہ

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے ایک اعصابی ہسپتال میں آتشزدگی سے کم ازاکم 21افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں تاہم لکڑی کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاجبکہ شعلوں کی لپیٹ میں آکر عمارت راکھ کا ڈھیر بن گئی ۔

وزارت ایمرجنسی کے کرائسز سنٹر کے 19متاثرین کی لاشیں موقع سے برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ مزید دوافراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، مزید دوافراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

حکام کے مطابق جب آگ لگی تو اس وقت تقریباً70مریض اورطبی عملے کے چار ارکان عمارت کے اندر موجود تھے ، کم از کم 29افراد ایسے تھے جو نقل وحرکت آسانی سے نہیں کرسکتے تھے ، 57افراد کو ریسکیو کیاگیاجن میں سے 20کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔آگ لگنے کے بعد 600مربع میٹر پر پھیلاعمارت کا لکڑی کا چھت نیچے گرگیا۔

یہ اعصابی ہسپتال 700افراد پر مشتمل قصبے الفیروکہ میں واقع تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -