ہٹ اینڈ رن کیس کی وجہ سے سلمان خان شادی بھی نہیں کرسکے: سلیم خان

ہٹ اینڈ رن کیس کی وجہ سے سلمان خان شادی بھی نہیں کرسکے: سلیم خان
ہٹ اینڈ رن کیس کی وجہ سے سلمان خان شادی بھی نہیں کرسکے: سلیم خان

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیاہے کہ ہٹ اینڈ رن کیس میں سرخرو ہوئے ہیں ، اس کیس میں سزا کا خدشہ تھا اور اسی وجہ سے اپنے بیٹے کی شادی بھی نہیں کرسکے ۔ 

سلمان خان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے اور وہ  ان کی زندگی سے متعلق جاننے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی معروف اداکاراؤں کے ساتھ  معاشقے بھی زبان زد عام ہوئے تاہم اب تک عمر کی 50 بہاریں دیکھنے والے سلو میاں نے اب تک شادی نہیں کی جس کی وجوہات پر ان کے والد سلیم خان نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعد اپنے انٹرویو میں سلیم خان کا کہنا تھا کہ سلمان کی شادی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ بھی  ہٹ اینڈ رن کیس تھا جس میں انہیں سزا کے باعث جیل جانے کا ڈر تھا جب کہ شادی کی صورت میں ان کے جیل جانے  سے ان کی اہلیہ اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ،اسی لیے سلمان نے اب تک شادی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی 5 سال قید کی سزا بھی کالعدم قراردے دیا تھا۔

مزید :

تفریح -