زکربرگ کے بعد گوگل کے سی ای او بھی میدان میں آگئے ، مسلمانوں کے حق میں کھلاخط

زکربرگ کے بعد گوگل کے سی ای او بھی میدان میں آگئے ، مسلمانوں کے حق میں کھلاخط
زکربرگ کے بعد گوگل کے سی ای او بھی میدان میں آگئے ، مسلمانوں کے حق میں کھلاخط

  

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف زہریلاپروپیگنڈ ا کرنے پر فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے بعد  گوگل کے سی ای او بھی میدان میں آگئے ہیں اور مسلمانوں کی حمایت میں ایک کھلا خط لکھ ڈالا ۔

انٹرنیٹ  سرچ انجن گوگل کے سی ای او بھارتی نژاد امریکی شہری سندر پچائی نے اپنے کھلے خط میں کہا ہے کہ آزادی ، برداشت اور کھلے دل سے نقل مکانی کرنے والوں کی قبولیت امریکہ کی سب سے بڑی قوت ہے جبکہ امریکی مسلمان اس وقت خوفزدہ ہیں جب کیلیفورنیا حملے کو ابھی چند دن ہی گزرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدار کو شکست نہ ہونے دیں، یہ دل شکستہ عمل ہے کہ ان دنوں خبروں میں عدم برداشت کے بیانات کا راج ہے جبکہ یہ اتفاقیہ بات نہیں کہ امریکہ نقل مکانی کرنے والوں کی سرزمین تھی اور ہے۔

خط میں سندر پچائی نے انکشاف کیاکہ وہ  22 سال قبل امریکہ آئے تھے  اوریہاں تعلیم حاصل کی  کیونکہ امریکہ کو  اپنا حصہ سمجھتے ہیں ،  اور یہ ملک  بھارت جیسی ہی اہمیت رکھتا ہے۔ 

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ  سندر پچائی نے اپنے خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہیں لیا لیکن ان کا اشارہ انہی کے شرانگیز بیانات کی طرف ہی تھا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -