گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے بیوی اور 2بچوں پر تیزاب پھینک دیا

رحیم یارخان(مانیٹرنگ ڈیسک) بستی غریب شاہ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اوراپنے 2بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقے بستی غریب شاہ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور 2 کمسن بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس کی وجہ سے تینوں بری طرح جھلس گئے۔ علاقہ مکینوں نے فوری طورپر ماں اور بچوں کو شیخ زید ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملزم تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔