مضر صحت کھانا کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق، ایک بیہوش

مضر صحت کھانا کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق، ایک بیہوش
مضر صحت کھانا کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق، ایک بیہوش

  

الہ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مضر صحت کھانا کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک بیہوش ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چاروں نوجوان چونیاں روڈ پرایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے اور کھانا کھانے کیلئے مقامی ہوٹل میں آئے جہاں مضر صحت کھانا کھانے سے چاروں کی حالت بگڑ گئی ۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں نوجوانوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھا نوجوان بیہوش ہے اور اس کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

قصور -اہم خبریں -