مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل ہوجائے توپاک بھارت تجارت بھی ہو سکتی ہے:عمران خان

مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل ہوجائے توپاک بھارت تجارت بھی ہو سکتی ہے:عمران خان
مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل ہوجائے توپاک بھارت تجارت بھی ہو سکتی ہے:عمران خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل ہوجائے تو پاک بھارت دوطرفہ تجارت بھی ہو سکتی ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان تناﺅ ختم ہو جائے تو تجارت شروع ہو سکتی ہے ۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت ختم کرنے کا وحد حل دو طرفہ تجارت کا فروغ ہے عمران خان نے کہا کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے فروغ پر بھی بات ہوئی جس پر بھارتی وزیر اعظم مسکرا دیے ہاں یا ناں میں جواب نہ دیا عمران خان نے کہا کہ بات چیت سے ہی مسائل ہوتے ہیں جنگ مسئلے کا حل نہیں ہوتی جنگ سے تباہی تو ہوتی ہے مگر مسئلہ حل نہیں ہوتا دونوں ممالک کے درمیان پہلے جنگیں ہوئی ہیں تباہی ہوئی ہے مگر مسئلہ جوں کا توں ہے بات چیت ہی مسئلے کا حل ہے خطے کا روشن مستقبل مسائل کے حل میں ہے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے دونوں ملکوں کو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

مزید :

لاہور -